
لاہور جون 27 (ٹی این ایس)شیرانوالہ گیٹ کے علاقہ میں ایک گودام میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی وہاں موجود لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا،اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور امدادی ٹیمو ں نے موقع پر پہنچ کر تھوڑی ہی دیر میں آگ پر قابو پالیا۔تفصیلات کے مطابق شیرانوالہ گیٹ کے علاقہ میں ایک گودام کے اندرجہاں موٹر سائیکلوں کے سپیئرپارٹس رکھے ہوئے تھے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس کی وجہ سے دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیااور وہاں پر موجود لاکھوں روپے مالیت کے سپیئرپارٹس جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے اس حادثے کی اطلاع ریسکیو اور امدادی ٹیموں کو دے دی گئی انہوں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر تھوڑی ہی دیر میں آگ پر قابو پالیاتاحال جانی نقصان نہیں ہوا ۔