تیز رفتارموٹر سائیکل نے 40سالہ شخص کی جان لے لی

 
0
291
Deadly accident

لاہور جون 27 (ٹی این ایس)فیکٹری ایر یا کے علاقہ میں تیز رفتار ی کے باعث موٹر سائیکل بے قابو ہوکر 40سالہ شخص سے جاٹکر ائی جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوگئی ،پولیس نے لاش اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادی ۔تفصیلات کے مطابق فیکٹری ایریا کے علاقہ والٹن روڈ پر خانیوال کارہائشی 40سالہ صابر جو کہ نجی کمپنی کی گاڑی چلاتا تھا اور وہیں رہائش پذیر بھی تھا ۔والٹن روڈ پر گاڑی خراب ہونے پر مقتول باہر نکل کر گاڑی کو چیک کر رہا تھا کہ اسی اثناءمیں ایک تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے بے قابو ہوتے ہوئے اسے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں یہ گر کر بے ہوش ہوگیاجبکہ موٹر سائیکل سوار بھی زخمی ہوگیاان دونوں کو فوری ریسکیو کی مدد سے طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیاجہاں صابر بے ہوشی کی ہی حالت میں چل بسا اور زخمی موٹر سائیکل سوار کا علاج معالجہ جاری ہے ۔اس حادثے کی اطلاع فوری پولیس کو دے دی گئی جس پر انہوں نے پہنچ کر لاش اپنی تحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادی۔اس حادثے کی اطلاع پولیس اس کے لواحقین کو دے دی ان کے آنے پر ہی قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔