ہندو لڑکی کی بازیابی اور ملوث پولیس اہلکار کے خلاف کاروائی کے لئے بچی کے اہل خانہ کی میمن گوٹھ میں تین روزہ بھوک ہڑتال اور خود سوزی کی دھمکی

 
0
425

کراچی جون 27( ٹی این ایس)میمن گوٹھ سے مبینہ طور پر اغوا 13سالہ ہندو لڑکی آرتی کی بازیابی اور ملوث پولیس اہلکار کے خلاف کاروائی کے لئے بچی کے اہل خانہ کی میمن گوٹھ میں تین روزہ بھوک ہڑتال شروع ، مغوی بچی کی والدہ لچھمی بچی کے لئے رو روکر ہلکان ، بہن کی یاد میں معصوم بہن بہائی روتے رہے ،،میری بچی کو کورٹ میں پیش کرکے ہمارے سامنے بیان دلایا جائے ،تھانہ میمن گوٹھ کے اہلکار عبدالخالق جمالی کو گرفتار کیا جائے ،آرتی کے والد پپو پریم چند کی صحافیوں سے گفتگو،تفصیلات کے مطابق میمن گوٹھ قریب غفور بستی کے ہندو محلے سے پپو پریم چند کی 13سالہ بیٹی کو مبینہ طو ر اغوا ہوئے آٹھ ماہ گذر گئے ہیں لیکن تاحال آرتی کا کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے بیٹی کی بازیابی کے لئے آرتی کی ماں لچھمی والد پپو پریم چند نے اپنے معصوبچوں سمیت میمن گوٹھ میں تین روزہ علامتی بھوک ہڑتال شروع کی ہے کل پہلے روز بھوک ہڑتال پر بیٹی آرتی کی والدہ بیٹی کی یاد مسلسل روتی رہی جب کہ اس کے بچے اپنی بہن کو یاد کرتے ہوئے اس بازیابی کا مطالبہ کرتے رہے آرتی کی والدہ لچھمی نے صحافیوں سے اپیل کی کے وہ میڈیا کے ذریعے اعلی حکام تک ان کی فریاد پہنچائیں آرتی کو بازیاب کرائیں انہوں نے کہا لڑکیوں کے اغوا کرنے عادی ملزم ہمارے پڑوسی پولیس اہلکار عبدالخالق جمالی کو گرفتار کیا جائے آرتی کے والد پپو پریم چند نے بتایا کہ ہماری معصوم بچی کے اغوا میں تھانہ میمن گوٹھ کا پولیس اہلکار ملوث انتظامیہ اس کے خلاف کاروائی کے بجائے اس تحفظ فراہم کر رہی ہے ایسی حالت میں انصاف ناممکن ہے انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں ،سیاسی و سماجی رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ ان کی بچی کی بازیابی کے لئے میری مدد کریں میری بچی کو ہمارے سامنے عدالت میں پیش کرکے بیان دلوایا جائے ہمیں شبہ ہے کہ ہماری بچی کو پولیس اہلکار نے اغوا کے بعد قتل کردیا ہے اگر میری بچی کو بازیاب نہ کرایا گیا تو تین روزہ بھوک ہڑتال کے بعد پریس کلب کےسامنے اپنے بچوں سمیت خودسوزی کرونگا ۔