سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے گھر کا درجہ وزیراعلیٰ ہاؤس اب تک برقرار

 
0
350

کراچی ، جون  29 (ٹی این ایس): محکمہ بلڈنگ خیرپور کی نااہلی کہیں یا سیپکو کی بے خبری جنہوں نے سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے گھر کا درجہ وزیراعلیٰ ہاؤس اب تک برقرار رکھا ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق جیلانی ہاؤس خیرپور کا بل تاحال محکمہ بلڈنگ ادا کررہا ہےجبکہ نفیسہ شاہ کہتی ہیں کہ بجلی کا بل وہ خود ادا کرتی ہیں یہ محکمہ بلڈنگ کی نااہلی ہے کہ بل پر نام تبدیل نہیں کیا۔

قائم علی شاہ کے خیرپور میں آبائی گھر کو سی ایم ہاؤس کا درجہ ملا تھا تو محکمہ بلڈنگ نے وہاں 100 کے وی اے کا ٹرانسفارمر اور میٹر لگائے تھے۔

مئی 2018میں 25 اور جون میں صرف 27 یونٹ کا استعمال بجلی کے بل پر دکھایا گیا تاہم سیپکو 100KVA کے ٹرانسفارمر پر ایک ہزار یونٹ کا ایوریج بل بھیج رہا ہے جو اب تک محکمہ بلڈنگ ادا کررہا ہے ۔