کراچی: سرکلر ریلوے گیلانی ریلوے اسٹیشن کے قریب سرکاری زمین پر قبضہ مافیا کا راج

 
0
530

کراچی ، جون  29 (ٹی این ایس): کراچی سرکلر ریلوے گیلانی ریلوے اسٹیشن کے قریب سرکاری زمین پر قبضہ مافیا کا راج. سندھ ہائی کورٹ کی پابندی کے باوجود ریلوے کی زمین پر قبضہ کیا جارہا ہے اور تو اور سر کاری کواٹرز کو راتوں رات منہدم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ریلوے ڈی ایس ارشد اسلام خٹک اور ریلوے لینڈ کے افسران خواب غفلت میں ڈوبے قبضہ مافیا سے لا علم اور بے خبر.

ریلوے پولیس بھی قبضہ مافیا کے شانہ بشانہ سرکاری زمین کی بندر بانٹ میں مصروف عمل چوکی انچارج کو عملی طور پہ ریلوے پولیس اہلکار سہیل رانا کے ماتحت کردیا گیا جو ریلوے عالی افسران کے بیٹر کے طور پہ جانا جاتا ہے.

ڈی ایس ریلوے کی بے خبری سے انکی نوکری پہ سوالات اٹھنے لگے.