ایم کیو ایم بہادر آباد نے پرانے ساتھی عاصم حسین کو ان کی اہلیہ  کو پی ایس 92 سے کامیابی کروانے کی یقین دہانی کرالی

 
0
578

کراچی ، جون 28 (ٹی این ایس):  پی ایس 92 شاہ فیصل کالونی میں  ایم کیو ایم بہادر آباد کی حمایت سے مہاجر قومی موومنٹ کی امیدوار  اور عاصم حسین  کی اہلیہ ردا عاصم کی جیت کے امکانات ظاہر کئے  جارہے ہیں۔

باخبر ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم میں عامر خان کے ساتھ شامل ہونے والے مہاجر قومی موومنٹ کے رہنماوں نے پرانے ساتھی عاصم حسین کو اپنی دوستی کا حق ادا کرنے اور بھابھی کو پی ایس 92 سے کامیابی کروانے کی یقین دہانی۔

گزشتہ روز شاہ فیصل کالونی میں ایم کیو ایم عامر خان گروپ اور مہاجر قومی موومنٹ کے 100 سے زائد کارکنوں کی خفیہ میٹنگ جس میں ایم کیو ایم عامر خان گروپ کے ظفر عزیز،حامد پیا،سعید ماموں،جاوید مرغی،لیاقت چور،طارق ماموں،سلیم،شاہد بدتمیز سمیت دیگر کارکن شامل تھے جس میں ایم کیو ایم عامر خان گروپ کے ظفر عزیز،حامد پیا ودیگر نے عاصم حسین کو ردا عاصم کی جیت کی یقین دہانی کروادی اور کہا کہ ہم بظاہر عامر خان کے ساتھ ہیں لیکن ووٹ بھابھی کو ہی دیں گے اور دلوائیں گے۔