لاہور:ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن،ٹھئیوں سے ناجائز کمائی کرنے والے دکاندار پریشان

 
0
555

لاہور، جون 28 (ٹی این ایس):  اعلیٰ عدلیہ کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ نے صوبائی دارلحکومت کو تجاوزات سے پاک کرنے کے لئے گرینڈ آپریشن شروع کردیا ہے۔ کمشنر لاہور کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر لاہور کی سرپرستی میں اے سی سٹی عبداللہ خرم نیازی کی نگرانی میں بھاری نفری اور ہیوی مشینری کے ساتھ ہال روڈ کے گردونواخ میں آپریشن شروع کیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی کے ہمراہ میئر آفس، ڈپٹی کمشنر کا عملہ،  محکمہ پولیس،  داتا گنج بخش زون کا عملہ اور عدالتی عملہ بھی ہمراہ ہے۔

اس موقع پر اے سی سٹی نے دبنگ اعلان کر تے ہوئے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

آپیشن کے باعث ٹھیئے قائم کروا کر روزانہ کی بنیاد پر وصولی کرنے والے تاجروں میں تشویش پائی جانے لگی ہے،  دوکاندار اپنی کمائی کے چکر میں ٹھیئے لگانے والوں کو آپریشن کے بعد دوبارہ کاونٹرز لگانے کی تسلیاں دینے میں مصروف ہیں۔