میر شبیر علی بجارانی کا الیکشن کے اہم موڑ پر پیپلز پارٹی چھوڑنے کے خلاف جیالوں کا مین اسکول روڈ سے پریس کلب تک احتجاجی مارچ

 
0
501

تنگوانی، جون 28 (ٹی این ایس):  میر شبیر علی بجارانی کا الیکشن کے اہم موڑ پر پیپلز پارٹی کو چھوڑ جانے کے خالف پیپلز پارٹی کے  جیالوں نے  مین اسکول روڈ سے لیکر پریس کلب تک احتجاجی مارچ کیا۔مظاہرے میں خواتین سمیت بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی مظاہرے کی قیادت پی پی پی کے ضلع رہنما الطاف کھوسو، یوتھ ونگ کے سندھ کے رہنما شفقت میرانی، لیڈیـز رہنما شبانہ ملک، شہزادو کھوسو، غفران ملک، مشتاق بھنگوار، خادم حسین محمدانی اور شمن علی باجکانی سمیت دیگر نے کی۔

اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ اپنے ذاتی مفادات کی خاطر پارٹی چھوڑنے والے لوٹون کی کوئی بھی سیاسی اہمیت نہیں ہے جس نے بھی پیپلز پارٹی کو چھوڑا ہے  اسکو سیاسی موت واقع ہوئی۔عوام آج بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید رانی بینظیر بھٹو کی پارٹی کے ساتھ ہیں۔ پیپلز پارٹی کو مخالفین نے ختم کرنے کی کوشش کی ہے وہ خود ختم ہو گئے ہیں۔