لاہور جنوری 06 (ٹی این ایس): ایک نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے صدر فلائنگ ایسوسی ایشن کے صدر شیخ محمد سلیم نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ لاہوریوں کو اس سال بسنت کی خوشی ملے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم لوگ فیصلے کو لے کر عدالت میں جائیں گے اور لاہوریوں کے لئے اس سال بسنت کی خوشخبری لے کر آئیں گے۔ مزید بات کرتے ہوئے ان کاکہنا تھاکہ گزشتہ سال ہمیں بہت امید تھی کہ لاہوریوں کو بسنت منانے کی اجازت مل جائے گی،لیکن نہ مل سکتی۔
مزید بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ ڈسٹرکٹ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن متحرک ہے اور انشااللہ ہم اس مرتبہ بسنت منائیں گے۔ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان تبدیلی کا نعرہ لے کر آئے تھے، گزشتہ سال ہمیں امید تھی کہ وہ ہمیں ہمارا تہوار واپس کر دیں گے،لیکن اس حکومت نے بھی ہماری فریاد نہیں سنی اور ہم سے وقت مانگ لیا تھا۔
واضح رہے کہ لاہور میں گزشتہ10 سالوں سے بسنت منانے پر پابندی ہے ، لاہوریوں کی جانب سے بار بار اس خواہش کا اظہار کیا گیا ہے کہ انہیں بسنت کا تہوار منانے کی اجازت دی جائے، لیکن انہیں گزشتہ دس سالوں سے یہ تہوار منانے سے روکا گیا۔ حتیٰ کہ جن لوگوں نے یہ تہوار منانے کی کوشش بھی کی تھی ان کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی۔بسنت نہ منانے کے فیصلے پر لاہوریوں کی جانب سے بار بار رد عمل کا بھی اظہار کیا گیا،لیکن حکومت کی جانب سے گزشتہ10 سالوں میں لاہوریوں کی ایک نہ سنی گئی۔
اس سال صدرد ڈسٹرکٹ کائٹ فلائنگ ایسوی ایشن کی جانب سے لاہوریوں کو ایک مرتبہ پھر امید جگائی گئی ہے کہ وہ اس سال ہر حال میں لاہوریوں کو بسنت کا تحفہ دے کر رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا اکہ ایسوسی ایشن متحرک ہے اور ہم اس فیصلے کو لے کر عدالت میں بھی جائیں گے۔