الیکشن 2018 میں امیدوار کے چناؤ کیلئے فنکار بھی پریشان

 
0
316

اسٹیج فنکاروں نے خواجہ سراؤں کے روپ میں اپنی پر فار منس کے ذریعے (ن) لیگ کے ناراض سینئر رہنما کو منانے کے لئے خدمات پیش کر دیں
لاہورجون 28(ٹی این ایس)خواتین فنکاروں کو میک اپ اور ڈریسز کے مہنگے ہونے کی فکر جبکہ مرد فنکار بہتر امیدوار کو منتخب کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔گوجرانوالہ میں سٹیج فنکاروں کو ہے تلاش اس امیدوار کی جو الیکشن سے قبل میک اپ اور مہنگے ڈریسز کی قیمتوں پر ٹیکس ختم کرنے کا اعلان کرے، مرد فنکاروں کو بھی یہ پریشانی لاحق ہے کہ کون بہتر امیدوار ہے۔اسٹیج فنکاروں نے خواجہ سراؤں کے روپ میں اپنی پر فار منس کے ذریعے مسلم لیگ (ن) کے ناراض سینئر رہنما کو منانے کے لئے خدمات پیش کر دیں۔