پی پی پی کے ناراض رہنما میر شبیر علی خان بجارا نی کی بلاول اور آصف زرداری سے ملاقات کے بعد پارٹی میں واپسی

 
0
552

تنگوانی، جون  28 (ٹی این ایس): پیپلز پارٹی کے رہنما سید مراد شاہ اور مکیش چاولہ کی محنت رنگ لئے آئی ناراض رہنما میر شبیر علی خان بجارا نی کی پیپلز پارٹی کے چیر مین بلاول بھٹو زرداری اور کو چئیرمین آصف زرداری سے ملاقات کے بعد واپس پیپپلز پارٹی میں دوبارہ شامل ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق  میر شبیر علی بجارانی کے تمام اعتراضات ختم کردئے گئے۔

واضع رہے کہ  گذشتہ روز شبیر علی بجارانی نے پیپلر پارٹی سے اختلافات ظاہر کرکے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔پیپلز پارٹی کے رہنما سید مراد شاہ اور مکیش چاولہ کی محنت رنگ لئے آئی  اور انھوں نے ناراض میر شبیر علی خان بجارا نی کی پیپلز پارٹی کے چیر مین بلاول بھٹو زرداری اور کو چئرمین آصف زرداری سے ملاقات کے بعد پارٹی میں  واپس لانے میں  کامیابی حاصل کر لی۔