آرمی پروموشن بورڈ کا اجلاس،37 بریگیڈیئرزمیجر جنرل ہوگئے، ایک خاتون بھی شامل

 
0
757

راولپنڈی جون 29(ٹی این ایس) پاک فوج کے پروموشن بورڈ کا اجلاس بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت ہوا میں 37؍ بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی جس میں ایک خاتون بھی شامل ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق بریگیڈیئرز سے میجر جنرل کے عہدوں پر ترقی کے لئے پروموشن بورڈ کا اجلاس جنرل ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوا۔ بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اجلاس کی صدارت کی۔

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مجموعی طور پر 987؍ افسران کی ترقی پر غور کیا گیا۔ جن میں آرمی میڈیکل کور کے 9؍ بریگیڈیئرز سمیت 37؍ بریگیڈیئرز کی میجر جنرل کے عہدوں پر ترقی کی منظوری دی گئی۔ ترقی پانے والوں میں بریگیڈیئر بابر افتخار‘ بریگیڈیئر محمد احمد ملک‘ بریگیڈیئر عرفان ارشد‘ بریگیڈیئر محمد شہباز خان‘ بریگیڈیئر طاہر حمید شاہ‘ بریگیڈیئر رضا علی خان‘ بریگیڈیئر ظفر اقبال‘ برگیڈیئر زاہد سرور ملک‘ بریگیڈیئر کاشف نذیر‘ بریگیڈیئر عدنان آصف جاہ شاد‘ بریگیڈیئر محمد زاہد خان‘ بریگیڈیئر غلام جعفر‘ بریگیڈیئر محمد منیر افسر‘ بریگیڈیئر یوسف جمال‘ بریگیڈیئر احسان محمود خان‘ بریگیڈیئر محمد یوسف مجوکا‘ بریگیڈیئر اسد نواز جنجوعہ‘ بریگیڈیئر راحت نسیم احمد خان‘ بریگیڈیئر ممتاز حسین‘ بریگیڈیئر
خرم سرفراز خان‘ بریگیڈیئر نصیر‘ بریگیڈیئر عامر احسان نواز‘ بریگیڈیئر نجیب احمد‘ بریگیڈیئر کامران خورشید‘ بریگیڈیئر محمد عاصم اقبال‘ بریگیڈیئر ایوب احسان بھٹی‘ بریگیڈیئر حسن اختر کیانی شامل ہیں۔ جنہیں آرمی میڈیکل کور سے ترقی دینے کی منظوری دی گئی۔ ان میں بریگیڈیئر ملک محمد مسعود‘ بریگیڈیئر سلمان اشرف‘ بریگیڈیئر چوہدری محمد قمر الحق نور‘ بریگیڈیئر سید رضال جعفر‘ بریگیڈیئر خورشید محمد اترا‘ بریگیڈیئر مسز شہلا بقائی‘ بریگیڈیئر وسیم عالمگیر‘ بریگیڈیئر محمد اسد قریشی اور راسخ مقصود شامل ہیں۔