مقتول کی شناخت 38 سالہ فرقان ابوالحسن کے نام سے کی گئی۔
کراچی30 (ٹی این ایس) شہرِ قائد کے علاقے انچولی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) لندن کے سابق کارکن کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے۔مقتول شخص کی شناخت 38 سالہ فرقان ابوالحسن کے نام سے ہوئی ہے جو ایم کیو ایم لندن کا سابق رکن اور مختلف مقدمات میں ملوث تھا۔پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق واردات میں نائن ایم ایم پستول استعمال کی گئی۔