کینیڈا نے بھی امریکی مصنوعات پر اضافی محصولات کا نفاذ کر دیا

 
0
302

ٹورنٹو30جون(ٹی این ایس)کینیڈا نے درآمد کی جانے والی امریکی مصنوعات پر اضافی محصولات کے نفاذ کا اعلان کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کینیڈین حکومت نے امریکی امپورٹس پر دس سے پچیس فیصد تک کے اضافی ٹیکس کا نفاذ کردیا۔ اوٹاوا حکومت نے یہ فیصلہ امریکی صدر ڈورنلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکا درآمد کی جانے والے مصنوعات پر محصولات عائد کرنے کے جواب میں کیا ہے۔ ان محصولات کے نفاذ کے اعلان سے قبل کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور امریکی صدر نے ٹیلی فون پر گفتگو بھی کی۔ ٹروڈو نے ٹرمپ پر واضح کیا کہ اضافی ٹیکسوں کے نفاذ کے علاوہ کوئی چارہ بچا نہیں ہے۔