چین کے سب سے اہم امتحان کے طریقہ کار میں نقائص کی نشاندہی

 
0
284

صرف ایک ٹیسٹ کے اسکور پر تمام تعلیمی اور پیشہ وارانہ مستقبل کا دارومدار غیر منصفانہ ہے،برطانوی اخبار
لندن30جون(ٹی این ایس)برطانوی اخبار نے چین کے سب سے اہم امتحان کے طریقہ کار میں نقائص کی نشاندہی کردی، صرف ایک ٹیسٹ کے اسکور پر تمام تر تعلیمی اور پیشہ وارانہ مستقبل کا دارومدار ہونے کو غیر منصفانہ اور طلبہ کے لیے غیرمعمولی اعصابی بوجھ کا باعث قرار دے دیا۔برطانوی اخبارکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گاوی کاوی امتحان کے ذریعے دقیانوسیت کے فروغ اورطلبہ کو رٹا لگانے کی تربیت دی جارہی ہے، تخلیقی صلاحیتوں اور اجتماعی تعاون کے ساتھ کام کرنے کی تربیت کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔رپورٹ میں مغربی یونی ورسٹیوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ داخلہ دینے کے لیے گاوی کاوی اسکور کی بنیاد پر چینی طلبہ کی قابلیت کا تعین ہرگز نہ کریں ۔