شمالی کوریامیں خواتین کے منی اسکرٹس اور جالی دار موزے پہننے پر پابندی عائد

 
0
372

سپریم لیڈر کم جونگ کے حکم پر معاشرتی اقدار کے منافی رویہ اپنانے پر 3 پاونڈ کا جرمانہ عائد کیاجائیگا
پیانگ یانگ30جون(ٹی این ایس)شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ ان نے خواتین پر کھلے عام منی اسکرٹس اور جالی دار موزے پہننے پر پابندی لگادی۔برطانوی اخبار کے مطابق ایسی خواتین جو گھٹنوں تک اسکرٹس پہن کر باہر جاتی ہیں اور جن کی ٹانگیں زیادہ برہنہ ہوتی ہیں انہیں معاشرتی اقدار کے منافی رویہ اپنانے پر 3 پاونڈ کا جرمانہ کیا جارہا ہے۔اس سے قبل اسی ماہ کم جونگ ان نے حکام کو سرمایہ دارانہ اثرو رسوخ کے خلاف جنگ کرنے کی ہدایات دی تھیں جن میں جنوبی کوریا کے ’کے پاپ گروپس کے شہوت پر اکسانے والے ڈانس مووز کا چربہ بھی شامل ہے۔بالوں کو رنگ کر مغربی رجحانات کی نقل کرنا بھی غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے جبکہ خواتین پر پھولدار چست زیر جامہ اور ایسے کپڑے جن پر انگریزی الفاظ لکھے ہوں ان پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔