کیلیفورنیاکی جھاڑیوں میں لگنے والی آگ سے 150 ایکڑ رقبہ جل گیا

 
0
320

قریبی آبادی کو نقل مکانی کا حکم دیتے ہوئے علاقہ خالی کرا لیاگیا، آگ بجھانے کے لیے ائیر ٹینکر کا استعمال
سکرامنٹو30جون(ٹی این ایس)کیلی فورنیا میں جھاڑیوں میں لگنے والی آگ نے ایک سو پچاس ایکڑ کا رقبہ جلا کر راکھ کردیا، حکام نے علاقہ خالی کروا لیا۔ آگ بجھانے کیلئے ائیر ٹینکر کا استعمال جاری ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں جھاڑیوں میں آگ لگ گئی جو تیز ہواؤں کے باعث پھیل رہی ہے۔ حکام نے قریبی آبادی کو نقل مکانی کا حکم دیتے ہوئے علاقہ خالی کرا لیا، آگ بجھانے کے لیے ائیر ٹینکر کا استعمال کیا جارہا ہے تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ فائر فائٹرز کے مطابق آگ گھروں تک پھیلنے کا خدشہ نہیں ہے۔