حلقہ این اے247 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ڈاکٹر افنان خان نے حلقے میں اپنی بھرپور انتخابی مہم کا آغاز کر دیا

 
0
312

کراچی جون 30(ٹی این ایس)کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ۔ 247 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ڈاکٹر افنان خان نے حلقے میں اپنی بھرپور انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے ۔ یہ حلقہ گارڈن ، برنس روڈ ، کراچی کنٹونمنٹ سلطان آباد ، کینٹ ، ڈیفنس اور دیگر علاقوں پر مشتمل ہے۔ ڈاکٹر افنان خان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مشاہد اللہ خان کے صاحبزادے ہیں ۔ آکسفورڈ یونیورسٹی سے اعلی تعلیم یافتہ ڈاکٹر افنان خان پہلی مرتبہ انتخابی عمل میں حصہ لے رہے ہیں ۔ ڈاکٹر افنان خان کا انتخابی نعرہ ”کراچی کے حقوق کی جنگ ، مسلم لیگ (ن) کے سنگ ” ہے ۔ ڈاکٹر افنان خان نے اپنی انتخابی مہم کے تحت حلقے کے تمام علاقوں میں ووٹرز سے رابطے شروع کر دیئے ہیں ۔ ڈاکٹر افنان خان سوشل میڈیا الیکشن کمیشن کے قوانین کے مطابق ساری مہم اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعہ اپنی انتخابی مہم چلا رہے ہیں اور حلقے میں چھوٹی چھوٹی گاڑیوں ٹرکوں پر مشتمل ہوڈنگز کے ذریعہ وہ اپنا انتخابی ویژن اور مسلم لیگ (ن)کی قیادت کے پیغام کو ووٹرز تک پہنچا رہے ہیں ۔ مختلف مقامات پر کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر افنان خان نے کہا کہ کراچی میں امن مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے قائم کیا ہے ۔ اب کراچی کی اصل روشنیوں کو بحال کریں گے اور آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کامیاب ہو کر عوام کی مزید خدمت کریگی ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی اور خصوصا این اے ۔ 247 کے ووٹرز نوازشریف کے سپاہیوں کو ووٹ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی(ن) لیگ کا قلعہ ہے۔ انہوں نے حلقے کے ووٹرز کو یقین دہانی کرائی کہ وہ کامیاب ہو کر ان کے مسائل کر ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے اور حلقے مسائل ہر فورم پر اٹھائیں گے ۔