ہماری جدوجہد صرف اقتدار کا حصول نہیں عوام کی فلاح بہبود عزت، انصاف، اور اختیار کے لئے ہے ،محمد سعد صدیقی

 
0
314

کراچی جون 30(ٹی این ایس)پاک سرزمین پارٹی کورنگی ٹاؤن کراچی میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی پی ایس97سے پی ایس پی کے نامزد امیدوار محمد سعد صدیقی نے حلقہ کے دورہ کیا اور عوام سے ملاقات میں اس انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد عوامی فلاح بہبود کے لئے ھے اور ہمارا منشور عزت انصاف اختیار بلا رنگ و نسل کی تفریق سب کے لئے ھے انہوں نے عوام کو مصطفی کمال کا پیغام پہنچایا اور ڈور ٹو ڈور علاقہ کے دورہ میں پارٹی پمفلٹ تقسیم کئے سعد صدیقی نے کورنگی کی عوام سے مخاطب ہو کر کہا کے ہم ووٹ کے لیئے کوئی نئے بلند و بانگ دعوے نہیں کر رہے ہم اس کراچی کے نام پر ووٹ مانگ رہے ہیں جو سید مصطفی کمال نے پہلے بنایا تھا۔ کورنگی ٹاؤن کی عوام نے پی ایس پی کے امیدوار کا پرتپاک استقبال کیا اور علاقہ کے مسائل سے آگاہ کیا