پی ٹی آئی  کا اسلام آباد کے 3 حلقوں کا پہلا شو بری طرح فلاپ

 
0
10275

اسلام آباد، جون 30 (ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف کا اسلام آباد کے 3 حلقوں کا پہلا شو بری طرح فلاپ ہوگیاہے۔مہمان خصوصی پارٹی  چئیرمین عمران خان کے  کنونشن سینٹر پہنچنے پر بھی٪ 60 حال خالی تھا ۔

بتایا جاتا ہے کہ ٹکٹوں کی غلط تقسیم  اور اسد عمر کے رویے سے ورکرز مایوس ہیں  جسکی وجہ سے پاڑٹی کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

تحریک انصاف نے 3 حلقوں میں سے ایک میں اسد عمر دوسرے میں عمران خان تیسرے میں راجہ خرم نواز امیدوار ہیں۔

عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹکٹوں کے معاملے پر پیدا ہونے والی صورتحال کے علاوہ ملکی صورتحال پر بھی بات چیت کی اور یہ بھی بتایا کہ وہ اقتدار میں آنے کے بعد ملک کیلئے کیا کریں گے۔پی ٹی آئی اس مرتبہ انتخابات کیلئے پرجوش بھی ہے اور جیت کیلئے پرامید بھی، مگر انتخابی مہم شروع کرنے کیلئے منعقدہ تقریب کے دوران ہال کی خالی سیٹیں تو کسی اور جانب ہی اشارہ کر رہی ہیں اور صارفین کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ”ٹائیگرز“ ابھی سے ہی تھک ہار کر گھروں میں بیٹھ گئے ہیں۔

یہ ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد طرح طرح کے تبصرے کئے جا رہے ہیں اور ان کے مخالفین کا کہنا ہے کہ جیسے مناظر اس تقریب میں دیکھنے کو ملے ہیں، پی ٹی آئی کے جلسوں میں بھی ایسے ہی مناظر دیکھنے کو ملیں گے اور عمران خان کو اس مرتبہ بھی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔