یہ نواز شریف کا خوف ہے کہ جس نے ایک انسان کو وہ کچھ کرنے پر مجبور کردیا جو اس نے پہلے کبھی نہ کیاتھا: مریم نواز کا  بیوی کی تقلید میں مزار پر سجدہ کرنے پر تبصرہ

 
0
596

‏لندن، جون 30 (ٹی این ایس):مسلم لیگ ن کی رہنماء مریم نواز نے کہا ہے کہ پارٹی کے سربراہ  نواز شریف کا بیا نیہ گھر گھر پہنچ چکا ہےعوام  جانتےہیں کسے ووٹ ڈالنا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی قوم جمہوریت  کے لیے اچھا فیصلہ کرے گی، مسلم لیگ ن کو نشانہ بنا یا جا رہا ہے،مگر عوام سے دور نہیں کیا جا سکتامسلم لیگ ن کاووٹر شیر پر ہی مہر لگائے گا۔

پاکستان واپسی کے باری میں انھوں نے کہا کہ اس کا فیصلہ والدہ کی صحت سے مشروط ہےپاکستان جلد واپس جائیں گےجس پر نواز شریف کا ہاتھ ہوگا وہ جیتے گا۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے جب ان  سے  استفسار کیا کہ عمران خان کے حالیہ اقدامات پر کیا کہیں گی  تو مریم نواز نے کہا کہ ’ مذہب ہرکسی کا ذاتی معاملہ ہے ، اس پر کوئی کمنٹ نہیں کرنا چاہتی، مگر نواز شریف کا خوف ہے کہ جس نے ایک انسان کو وہ کچھ کرنے پر مجبور کردیا جو اس نے پہلے کبھی نہ کیاتھا‘۔