جرمنی میں دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے بڑا سیاسی بحران کا خاتمہ

 
0
318

ایس پی ڈی پارٹی کاانجیلا مرکل کیساتھ اتحادی حکومت بنانے کا فیصلہ‘انجیلا مرکل کاچوتھی مرتبہ چانسلر بننے کا راستہ ہموار
برلن ،مارچ 5(ٹی این ایس):جرمنی کا دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے بڑا سیاسی بحران ختم، انجیلا مرکل کی چوتھی مرتبہ چانسلر بننے کی راہ ہموار ہو گئی۔ ایس پی ڈی پارٹی نے انگیلا مرکل کے ساتھ اتحادی حکومت بنانے کا فیصلہ کر لیا۔جرمنی پر چھائے سیاسی عدم استحکام کے بادل چھٹ گئے، انجیلا مرکل کی چوتھی مرتبہ چانسلر بننے کی راہیں ہموار ہو گئی ہے۔ ایس پی ڈی پارٹی نے انجیلا مرکل کی سی ڈی یو پارٹی کے ساتھ اتحادی حکومت تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔سوشل ڈیموکریٹک پارٹی نے اتحادی حکومت میں شمولیت کے لیے پارٹی ریفرنڈم کرایا تھا جس میں پارٹی ممبران نے اتحادکے حق میں فیصلہ دے دیا۔ یاد رہے کہ جرمنی گزشتہ چھ ماہ سے مرکزی حکومت کے بغیر چل رہا تھا جس کو دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے بڑا سیاسی بحران سمجھا جا رہا تھا۔