مریم نواز کی انتخابی مہم کیلئے کارکن اصلی شیر میدان میں لے آیا

 
0
368

لاہور02جولائی (ٹی این ایس) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز کی انتخابی مہم کیلئے ایک کارکن اصلی شیر میدان میں لے آیا۔تفصیلات کے مطابق جیسے جیسے عام انتخابات کا وقت قریب آرہا ہے، الیکشن مہم میں بھی تیزی آتی جارہی ہے، ایسے میں ایک کارکن نے مریم نواز کی الیکشن مہم کے لیے مسلم لیگ (ن) کے انتخابی نشان کا ہی استعمال کیا اور اصلی شیر لے کر پہنچ گیا۔میاں ضیا کا کہنا ہے کہ 25 جولائی کو پولنگ کے دن تک وہ روزانہ این اے 127 کی ہر گلی اور محلے میں شیر لے کر جائیں گے اور اپنی رہنما کی انتخابی مہم چلائیں گے۔واضح رہے کہ الیکشن 2018ء میں مریم نواز قومی اسمبلی کے حلقے این 127 لاور اور صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی پی پی 173سے انتخاب لڑ رہی ہیں۔این اے 127 میں مریم نواز کے مدمقابل تحریک انصاف کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ ہوں گے۔