(ن) لیگ اور مریم نواز انتخابی نتائج متنازع کرنے کی کوشش کررہے ہیں ٗفواد چوہدری کا الزام 

 
0
303

نوازشریف نے فوج اور عدلیہ کو نشانے پر لے لیا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں ٗانتخاب کا التواء قبول نہیں کرینگے ٗ تحریک انصاف قومی اور صوبائی حکومتیں بنائے گی ٗ اقتدار میں آکر فاٹا کے انضمام کو مکمل کیا جائیگا ٗ جیسے ہی حکومت میں آئیں گے جلد از جلد فاٹا میں صوبائی سطح پر انتخابات کرائیں گے،چاروں صوبوں کے گور نرز تبدیل کئے جائیں ٗسیاسی عمل کا غیر متشدد رہنا ضروری ہے ٗ بلاول بھٹو پر حملے کی مذمت کرتے ہیں ٗ پریس کانفرنس 
اسلام آباد02جولائی (ٹی این ایس)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے الزام لگایا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور مریم نواز کے حواری انتخابی نتائج کو متنازع کرنے کی منظم کوشش کررہے ہیں ٗ نوازشریف نے فوج اور عدلیہ کو نشانے پر لے لیا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں ٗانتخاب کا التواء قبول نہیں کرینگے ٗ تحریک انصاف قومی اور صوبائی حکومتیں بنائے گی ٗ اقتدار میں آکر فاٹا کے انضمام کو مکمل کیا جائیگا ٗ جیسے ہی حکومت میں آئیں گے جلد از جلد فاٹا میں صوبائی سطح پر انتخابات کرائیں گے،چاروں صوبوں کے گور نرز تبدیل کئے جائیں ٗسیاسی عمل کا غیر متشدد رہنا ضروری ہے ٗ بلاول بھٹو پر حملے کی مذمت کرتے ہیں ۔ پیر کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف قومی اور صوبائی حکومتیں بنائے گی، اقتدار میں آکر فاٹا کے انضمام کو مکمل کیا جائے گا، جیسے ہی حکومت میں آئیں گے جلد از جلد فاٹا میں صوبائی سطح پر انتخابات کرائیں گے، جو لوگ فاٹا کے معاملے پر احتجاج کررہے ہیں ان سے کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کو اقتدار میں لائیں۔انہوں نے کہا کہ انتخابات کا التوا اب ممکن نہیں اور کسی صورت بھی التوا کو قبول نہیں کریں گے۔فواد چوہدری نے الزام لگایا کہ مسلم لیگ (ن) اور مریم نواز کے حواری انتخابی نتائج کو متنازع کرنے کی منظم کوشش کررہے ہیں، نوازشریف لندن میں بات کرتے ہیں اور فوج پر مسلسل تنقید کررہے ہیں، انہوں نے فوج اور عدلیہ کو نشانے پر لے لیا ہے، نوازشریف اور (ن) لیگ کے بیانیے کی مذمت کرتے ہیں۔ترجمان پی ٹی آئی نے کہاکہ پاکستان کی مشکلات میں اضافہ نوازشریف کے فوج مخالف بیانیے سے ہوا، ان کے بیانیے کی وجہ سے ہی پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ میں آیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی بتایا تھا کہ اسحاق ڈار اور مفتاح اسماعیل کی پالیسیوں سے پاکستان نیچے آئیگا اور اب اس کے خوفناک نتائج سامنے آرہے ہیں، پیٹرول کی قیمت میں اضافے سے عوام کی کمر ٹوٹ گئی، اس کی ذمہ داری نوازشریف اور ان کی معاشی ٹیم پر عائد ہوتی ہے کیونکہ مفتاح اسماعیل ٗ شاہد خاقان عباسی اور اسحاق ڈار نوازشریف کی ٹیم ہیں فواد چوہدری نے چاروں صوبائی گورنرز بالخصوص گورنر کے پی کے کی تبدیلی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کا گورنر قبائلی علاقوں کا انتظامی سربراہ ہے، یہ روایت رہی ہے کہ باقی گورنر تبدیل ہوں نہ ہوں لیکن گورنر کے پی کے تبدیل ہوتے ہیں، ہمیں نہیں سمجھ ا?رہی انہیں تبدیل کیوں نہیں کیا جارہا، اگر انہیں الیکشن کے بعد تبدیل کرنا ہے تو وہ ہم آخر خود کرلیں گے۔فواد چوہدری نے لیاری میں بلاول بھٹو کے قافلے پر پتھراؤ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی عمل کا غیر متشدد رہنا ضروری ہے، سیاست تشدد کے ماحول میں نہیں ہوتی، شدید گرمی میں پانی نہ ملنے پر لیاری کے لوگوں کا احتجاج اپنی جگہ ہے لیکن تشدد کی اجازت نہیں دے سکتے۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی سیکڑوں لوگوں پر ایف آئی آر کرانے کے بجائے اپنی غلطی تسلیم کرے، اس طرح لوگوں پر مقدمہ کرانا مناسب عمل نہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)نے اداروں کو تباہ کر دیا ہے نوازشریف نے اداروں کو اپنی ذات کیلئے استعمال کیا اور پاکستان ٹیلیویژن کو بھی تباہ کر دیا ہے ۔