اسلام آباد(ٹی این ایس) بانی اراکین پی ٹی آئی کی قومی کانفرنس کی قرارداد کمیشن میں جمع،پی ٹی آئی اثاثے منجمند کرنے کا مطالبہ

 
0
139

پاکستان تحریک انصاف کے بانی راہنماں اور سابق عہدیداروں کی قومی کانفرنس کی قرارداد الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی گئیپی ٹی آئی کے بانی راہنما اکبر شیر بابر نے قومی کانفرنس کی منظور کردہ متفقہ قرارداد الیکشن کمیشن میں جمع کرائی۔قراداد کے ساتھ الیکشن کمیشن کے انٹرا پارٹی الیکشن اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی نقول بھی لگائی گئی ہیں ۔25 جنوری کو پی ٹی آئی کے بانی راہنماں اور سابق عہدیداروں کی ملک گیر کانفرنس منعقد کی گئی، اکبر ایس بابر نے اس حوالے سے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔خط کے متن کے مطابق قومی کانفرنس کی صدارت پی ٹی آئی کے بانی اور پارٹی کے پنجاب کے بانی صدر سعید اللہ خان نیازی نے کی۔

قراداد اور قومی کانفرنس کی کارروائی الیکشن کمیشن کو ریکارڈ اور اطلاع کے لئے جمع کرا رہے ہیں۔قومی کانفرنس کا مطالبہ ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کے الیکشن کمیشن کے حکم پر عمل درآمد تک پی ٹی آئی اکانٹس منجمد کئے جائیں۔قومی کانفرنس کا الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے کہ پی ٹی آئی اکانٹس منجمد کرنے کے لئے تمام بینکوں کو ہدایات جاری کرے۔قومی کانفرنس کا مطالبہ ہے کہ پی ٹی ائی کی غیر منتخب قیادت کو پارٹی وسائل استعمال کرنے سے روکا جائے۔قومی کانفرنس نے پی ٹی آئی میں پارٹی آئین اور ملکی قانون کے مطابق شفاف انتخابات کرانے کے لئے مرکزی اور صوبائی کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا۔قومی کانفرنس نے انٹرا پارٹی الیکشن کے لئے الیکشن کمیشن تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا۔قومی کانفرنس نے انٹرا پارٹی الیکشن کے لئے اہل افراد کے حوالے سے نئی پارٹی ممبرشپ شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔