کلثوم نواز کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے ٗ نوازشریف کی جانب سے کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹ احتساب عدالت میں پیش 

 
0
315

اسلام آباد02جولائی (ٹی این ایس)سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی جانب سے احتساب عدالت میں کلثوم نوازکی میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی ہے جس میں کہا گیا کہ ان کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت ہوئی ۔ سماعت کے دوران نوازشریف اور مریم نوازعدالت میں پیش نہ ہوئے تاہم ان کے وکیل کی جانب سے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز لندن میں انتہائی علیل ہیں۔ درخواست کے ساتھ کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹس بھی منسلک کی گئی۔عدالت میں پیش کی گئی کلثوم نوازکی میڈیکل رپورٹ 27 جون کو تیارکی گئی تھی جس میں کہا گیا کہ کلثوم نوازکی طبیعت پہلے کی نسبت بہترہوئی ہے تاہم وہ ابھی تک ابھی تک وینٹی لیٹرپرہیں اورانہیں وینٹی لیٹرہٹانے کا فی الحال حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔واضح رہے کہ کلثوم نوازگزشتہ برس سے لندن میں زیرعلاج ہیں، عید الفطرسے دو روز قبل طبیعت بگڑنے پر انہیں ہسپتال داخل کیا گیا جہاں ان کی حالت مزید تشویشناک ہوگئی۔ نواز شریف اور مریم نواز بھی لندن میں ہی ہیں۔