ضلع شیخوپورہ میں تعینات ڈی ایس پیز ،اے ایس پیز کے تبادلے 

 
0
330

صفدر آباد02جولائی(ٹی این ایس) ضلع شیخوپورہ میں تعینات ڈی ایس پیز اور اے ایس پیز کے تبادلے ضلع سے باہر کر دئیے گئے اور انکی جگہ مختلف جگہوں سے افسران کیتبادلے کر کے انھیں شیخوپورہ تعینات کیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ جمیل احمد ڈی ایس پی صفدرآباد سے بطور ڈی ایس پی صدر حافظ آباد، محمد توص?ف صدر ڈی ایس پی حافظ آباد سے ڈی ایس پی مریدکے،اعجاز علی سمن آباد لاہورسے شیخوپورہ ملک محمد نواز ڈی ایس پی پنجاب ہائی وے نارووال سے سٹی شیخوپورہ، محمد اسلام ملکوال منڈی بہاوالدین سے ڈی ایس پی سی آئی اے شیخوپورہ، محمد وسیم لاہور سے صفدرآبادمحمد خالد ڈی ایس پی سٹی شیخوپورہ سے کھیالی گوجرانوالہ، محمد نواز سیال مریدکے سیسراے عالمگیر، افتخار احمد فیروزوالہ سیانوسٹی گیشن فیصل آبادجبکہ عبدالخالق اے ایس پی صدر شیخوپورہ سے فیکٹری ایریا فیصل آباد تعینات کر دئیے گئے ہیں۔