کمشنر کراچی محمد صالح فاروقی نے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا 

 
0
525

چھ روزہ مہم میں 19لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے
کراچی02جولائی(ٹی این ایس)کراچی میں انسداد پولیو کے لئے پر عزم ہیں یہ ایک قومی مقصد ہے پولیو کے خاتمہ کے لئے ہر سطح پر کراچی انتظامیہ اپنا کر دار اد کررہی ہے اور ہر طرح سے انسداد پولیو پروگرام پر عملدرآمد کے لئے تعاون کر رہی ہے اور مدد فراہم کر رہی ہے متعلقہ ادارے اور عالمی پارٹنرز سب مل کر پولیو کے خاتمہ کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں ۔ان کوششوں کو موثر بنانے کے لئے رہ جانے والے بچوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی کوشش کی جائے گی ہر ممکنہ کوشش کریں گے کہ جلد از جلد رہ جانے والے اور انکار کر نے والے بچوں تک رسائی حاصل کریں اور انھیں پولیو کے قطرے پلانے میں کامیابی حاصل کریں اس ضمن میں کمیونٹی سے رابطہ وتعاون بڑھانے کی حکمت عملی وضع کی جارہی ہے۔ رہ جانے اور انکار کر نے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا اصل چیلنج اور رہ جانے والے بچوں تک مکمل رسائی میں کامیابی اصل کامیابی ہوگی رہ جانے اور انکار کر نے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی کوشش صرف انسداد پولیو مہم تک محدود نہیں رکھا جائے گا بلکہ رہ جانے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی مہم سارا سال جاری رکھی جائے گی اور سارا سال ہماری ٹیمیں رہ جانے اور انکار کرنے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے جدو جہد کریں گی کوشش کی جائے گی کوئی بچہ پولیو پینے سے محروم نہ رہے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے سوبھراج اسپتال میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر نے کے بعد میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کیا ۔ انھوں نے کہا کہ پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کو موثر بنانے کے لئے ترجیحی اقدامات کیئے گئے ہیں ۔پولیس اور رینجرز اضافی نفری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں گی ۔انھوں نے کہا کہ انسداد پولیو کے لئے کمیونٹی سے بھر پور رابطہ و تعاون کی خصوصی حکمت عملی وضع کی جارہی ہے ہمیں یقین ہے کہ کمیونٹی سے رابطہ وتعاون کی حکمت عملی سے نتائج بہتر بنانے میں بھرپور مدد ملے گی ۔ افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر جنوبی صلاح الدین ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اٖفیسر ، محکمہ ہیلتھ کے افسران، عالمی ادارہ صحت اور یونیسف کے نمائندے کمشنر کراچی پولیو ٹاسک فورس کے کو آرڈینٹر ڈاکڑ نصرت علی اور دیگر بھی مو جو د تھے۔ کمشنر نے بتا یا کہ مہم چھ روز جاری رہے گی اور کراچی کی 174 یونین کونسلوں میں مہم پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔مہم کے دوران انیس لاکھ سے زائد پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ا نھوں نے کہا انسداد پولیو مہم کے لئے تمام ادارے مل کر جدوجہد کر رہے ہیں اور ہر ممکنہ وسائل کے ساتھ اور انتہائی تجربہ کار محکمہ صحت کے افسران اور عالمی اداروں کے ماہرین کی مشاورت سے کام کیا جا رہا ہے او ۔ مانٹرنگ کا موثر نظام قائم ہے ۔ انتظامیہ کے افسران اور عالمی ادروں کے نمائندے مانٹرنگ کر رہے ہیں۔تاہم جہا ں جہاں پولیو سے متعلق کوئی شکایت موصول ہو گی اس کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔