اسلام آبادہائیکورٹ , تجاوزات کاخاتمہ اورآبپارہ روڈکھولنے سے متعلق کیس سیکرٹری دفاع 9 جولائی کو طلب

 
0
761

اسلام آباد جولائی 4(ٹی این ایس)اسلام آبادہائیکورٹ نے تجاوزات کاخاتمہ اورآبپارہ روڈکھولنے سے متعلق کیس میں سیکرٹری دفاع کو 9 جولائی کو طلب کر لیا۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کب تک متفرق درخواستیں دائرکرتے رہیں گے؟،آپ نے کہاتھا 4 ہفتے دیں ہم نے دےدیئے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس صدیقی شوکت نے تجاوزات کے خاتمے اورآبپارہ روڈکھولنے سے متعلق کیس کی سماعت کی،وزارت دفاع نے آبپارہ روڈکھولنے کیلئے مہلت کی استدعاکرتے ہوئے متفرق درخواست دائر کر دی جس میں آ بپارہ چوک کھولنے کیلئے مزیدوقت مانگنے کی استدعا کی گئی ہے۔اسلام آبادہائیکورٹ نے سیکرٹری دفاع کو 9 جولائی کوطلب کرلیا،جسٹس شوکت صدیقی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کب تک متفرق درخواستیں دائرکرتے رہیں گے؟آپ نے کہاتھا 4 ہفتے دیں ہم نے دےدیئے،عدالت نے کہا کہ سیکرٹری دفاع 9 جولائی کوپیش ہوں،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ تکنیکی ماہرین سے رابطہ کیاہے،عدالت نے کہا کہ کوئی تکنیکی معاملہ نہیں،جوایریاکورکیااس میں کارپارکنگ بنی ہے۔