رائل بحرین نیول فورس کے سربراہ کی اسلام آبادآمد، پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات

 
0
366

اسلام آباد جولائی 04(ٹی این ایس): رائل بحرین نیول فورس کے سربراہ ، کموڈور محمد یوسف ال آسام کی نیول ہیڈ کوارٹرزاسلام آبادآمد، نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ نے رائل بحرین نیول فورس کےسربراہ کا استقبال کیا،ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے چا ق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔بعد ازاں رائل بحرین نیول فورس کے سربراہ نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات بھی کی ، ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ اُموراور دو طرفہ بحری اشتراک پرتبادلہ خیال کیا گیا ، ترجمان پاک بحریہ کے مطابق رائل بحرین نیول فورس کے سربراہ نے مختلف شعبوں میں بحریہ کے بھر پور تعاون کو سراہا، معزز مہمان نے پاکستان اور بحرین کے برادرانہ اور مضبوط تعلقات کا خصوصیت کے ساتھ ذکر کیا۔ رائل بحرین نیول فورس کے سربراہ نے خطے میں مشترکہ میری ٹائم سکیورٹی کے قیام میں پاک بحریہ کی کاوشوں کی تعریف بھی کی جبکہ معزز مہمان، لاہور اور کراچی میں نیول فیلڈ کمانڈرز سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔