اسلام آباد04جولائی(ٹی این ایس)این آراوسے فائدہ اٹھانیوالوں کیخلاف کیس کی سماعت میں پرویزمشرف کے وکیل نے جواب جمع کرانے کیلئے سپریم کورٹ سے 2 ہفتے کی مہلت مانگ لی۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے این آراوسے فائدہ اٹھانیوالوں کیخلاف کیس کی سماعت کی۔ پرویزمشرف کے وکیل اخترشاہ کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اور درخواست کی کاپی پرویز مشرف کو ارسال کر دی ہے، جواب جمع کرانے کیلئے سپریم کورٹ 2 ہفتے کی مہلت دے۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریماکس دیئے کہ آصف زرداری اورملک قیوم کے وکلاکہاں ہیں ،انہیں آنے دیں،دو ہفتے کا وقت زیادہ ہو جائے گا۔