فرانس کی مشرق وْسطیٰ میں ہتھیاروں کی فروخت 2017 کے دوران دو گْنا ہو گئی

 
0
344

ہتھیاروں کی مجموعی فروخت گزشتہ برس کے دوران قریب نصف ہو کر سات بلین یورو کے قریب رہی،حکومتی رپورٹ
پیرس04جولائی(ٹی این ایس)فرانس کی مشرق وْسطیٰ میں ہتھیاروں کی فروخت سن 2017 کے دوران دو گْنا ہو گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات فرانسیسی حکومت کی طرف سے جاری ہونے والی ایک تازہ رپورٹ میں سامنے آئی ۔ اس رپورٹ کے مطابق فرانس کی طرف سے ہتھیاروں کی مجموعی فروخت گزشتہ برس کے دوران قریب نصف ہو کر سات بلین یورو کے قریب رہی تاہم ان ہتھیاروں کی 60 فیصد فروخت مشرق وسطیٰ کے ممالک کو کی گئی۔ 2017ء کے دوران مشرق وْسطیٰ کو 3.92 بلین یورو کے ہتھیار فروخت کیے گئے جبکہ اس سے ایک برس قبل یہ فروخت 1.94 بلین یورو کی رہی تھی۔