روسی اور امریکی وزرائے خارجہ کا پوٹن اور ٹرمپ کی ملاقات کے حوالے سے رابطہ

 
0
303

گفتگومیں پوٹن اور ٹرمپ کی طے شدہ ملاقات کی تیاریوں کے بارے میں بات چیت کی گئی ،امریکی محکمہ خارجہ
واشنگٹن04جولائی(ٹی این ایس)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور ان کے روسی ہم منصب سیرگئی لاوروف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں پوٹن اور ٹرمپ کی طے شدہ ملاقات کی تیاریوں کے بارے میں بات چیت کی گئی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہاگیاکہ دونوں رہنماؤں نے شام اور شمالی کوریا کے معاملے پر بھی گفتگو کی۔ ٹرمپ اور پوٹن کے درمیان ملاقات 16 جولائی کو فِن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی میں ہونا ہے۔