خصوصی عدالت نے سابق وزیرداخلہ احسن اقبال پرفائرنگ کرنیوالے5 ملزمان پرفردجرم عائد کر دی ٗ ملزمان کا صحت جرم سے انکار 

 
0
295

گوجرانوالہ04جولائی(ٹی این ایس)خصوصی عدالت نے سابق وزیرداخلہ احسن اقبال پرفائرنگ کرنیوالے5 ملزمان پرفردجرم عائد کر دی،ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ بدھ کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیرداخلہ احسن اقبال پرفائرنگ کے خلاف کیس کی سماعت خصوصی عدالت میں ہوئی۔اس موقع پر عدالت نے سابق وزیرداخلہ احسن اقبال پرفائرنگ کرنیوالے5 ملزمان پرفردجرم عائد کر دی۔تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔کیس کے مرکزی ملزم عابدحسین نے عدالت سے سرکاری وکیل مقررکرنے کی استدعا کر دی ۔ جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے شازیہ ہمایوں ایڈووکیٹ کو ملزم عابدحسین کی وکیل مقرر کر دیا۔واضح رہے کہ ملزم عابد حسین نے فائرنگ کرکے سابق وزیرداخلہ احسن اقبال کوزخمی کیاتھا۔