کراچی، عوامی مقامات پر کچرا پھینکنے پر 2افراد گرفتار

0
555

کراچی04جولائی(ٹی این ایس)کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد سے پولیس نے عوامی مقامات پر کچرا پھینکنے کے جرم میں 2 افراد کو گرفتار کرلیاہے۔پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد کے علاقے کوثر نیازی کالونی میں کچرا پھینکے پر دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جن کے خلاف دفعہ144 کے تحت عوامی مقامات پر کچرا پھینکے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ملزمان دولت خان اور رحمت خان کوثر نیازی کالونی میں عوامی مقام پر کچرا پھینک رہے تھے، کچرا پھینکنے کا مقدمہ حیدری تھانے میں درج کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق کچرا کنڈی کے علاوہ دوسری جگہ پر کچرا پھینکنا جرم ہے، ملزمان کچرے کی ایک ٹرالی پھینکنے کے بعد دوسری گاڑی پھینکنے آئے تھے۔پولیس نے ملزمان کی کچرے سے بھری ٹرالی اور ٹریکٹر کو قبضے میں لے لیا ہے، ملزمان کے قبضے سے شناختی کارڈ، نقد رقم، موبائل فون اور دیگر چیزیں برآمد ہوئی ہیں۔