معروف لوک فنکار علن فقیر کو دنیا سے رخصت ہوئے 18 برس بیت گئے

 
0
650

کراچی04جولائی(ٹی این ایس)صوفیانہ کلام میں جداگانہ انداز رکھنے لوک فنکار علن فقیر کو دنیا سے رخصت ہوئے اٹھارہ برس بیت گئے ہیں۔اندرون سندھ کے گاوں آمڑی میں پیدا ہونے والے الن فقیر کا تعلق منگراچی قبیلے تھا، سندھ کے روایتی لباس میں ملبوس الن فقیر نے اپنی مخصوص گائیگی کے ذریعے صوفیانہ کلا م کو جس انداز میں پیش کیا وہ صوفیانہ شاعری سے ان کی محبت کا واضح ثبوت ہے۔صوفیانہ کلام تیرے عشق میں جو بھی ڈوب گیا نے علن فقیر کو شہر ت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔حکومت نے علن فقیر کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں انیس سو اسی میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا، کراچی کے مقامی اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد علن فقیر 4 جولائی 2000 کو جہان فانی سے کوچ کرگئے۔صوفیانہ اور لوک موسیقی کے حوالے سے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔