زرمبادلہ ذخائر میں کمی ، غیر ملکی قرضوں پر انحصار بڑھ گیا

 
0
309

جاری کھاتوں کا خسارہ جی ڈی پی کا 5اعشاریہ 3فیصد ہو نے کا خدشہ نئی حکومت کو آئی ایم ایف کا دروازہ کھٹکھٹانا ہوگا، عالمی ریٹنگ ایجنسی
کراچی04جولائی(ٹی این ایس)پاکستان کا غیرملکی قرضوں پر انحصار بڑھ رہا ہے ، عالمی ریٹنگ کے ادارے کا کہنا ہے کہ نئی حکومت کو آئی ایم ایف کا در ایک بار پھر کھٹکھٹانا ہوگا۔ عالمی ریٹنگ ایجنسی فیچ نے پاکستانی معیشت کے بارے میں اظہار تشویش کیا ہے ،پاکستان کا بڑھتا ہوا جاری کھاتوں کا خسارہ معیشت کیلئے نقصان دہ قرار دیا جا رہا ہے ، جاری کھاتوں کا خسارہ جی ڈی پی کا 5 اعشاریہ 3فیصد ہو جانے کا خدشہ ہے ، زرمبادلہ ذخائر میں تشویش ناک حد تک کمی جاری ہے ، تفصیلات کے مطابق مسائل پاکستان کیلئے بیرونی فنانسنگ کا حصول مشکل کر دیں گے ،غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی میں آئندہ سال تیزی آئے گی، پاکستان کا غیر ملکی قرضوں پر انحصار بڑھ رہا ہے ،غیر ملکی قرضوں میں بڑا حصہ چینی بینک سے لیا گیا ہے ، پچیس جولائی کے بعد آنے والی حکومت کے پاس محدود آپشنز ہوں گے ، موجودہ صورتحال میں نئی حکومت کو آئی ایم ایف کے پاس جانا ہوگا،درآمدات کے حجم میں خام تیل مہنگا ہونے کے باعث اضافے کا خدشہ ہے ، عالمی ریٹنگ کے ادارے فیچ کے مطابق دسمبر سے اب تک ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 13فیصد گر چکا ہے ، مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کا 6 فیصد ہونے کا خدشہ ہے ۔