کراچی حیدر آباد موٹر وے پر ٹول ٹیکس میں اضافہ

 
0
302

کار پر1.71روپے ،کوسٹر ومزدا پر4روپے فی کلو میٹر ٹیکس نافذکیا گیا
کراچی04جولائی(ٹی این ایس)نیشنل ہائی وے اتھارٹی(این ایچ اے)کی جانب سے کراچی حیدر آباد موٹر وے (ایم نائن)پر ٹول ٹیکس میں کیا گیا اضافہ یکم جولائی سے نافذ العمل کردیا گیا ہے ،تفصیلات کے مطابق کراچی تا حیدر آباد موٹر وے کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد حکومت پاکستان اوراین ایچ اے کے قانون کے مطابق فی کلو میٹر ٹول ٹیکس میں اضافہ کیا گیا تھا ،ٹول ٹیکس میں اضافے کے بعد کار کے پرانے نرخ فی کلو میٹر 1.58روپے سے بڑھ کر 1.71 روپے ، ویگن کے پرانے نرخ 2.64روپے سے بڑھ کر 2.85 روپے ،کوسٹر ومزدا کے پرانے نرخ 3.70 روپے سے بڑھ کر 4 روپے ،بس کے پرانے نرخ 5.28 روپے سے بڑھ کر 5.70روپے ،ٹرک کے پرانے نرخ 7.10 روپے سے بڑھ کر7.67روپے جبکہ ٹریلر کے پرانے نرخ 9.05روپے سے بڑھا کر 9.77روپے فی کلو میٹر کر دیے گئے ہیں۔