کورونا وائرس کا خطرہ، مراد علی شاہ نے اہم پیشکش کردی۔۔۔ سندھ کی عوام خوشی سے نہال

 
0
220

کراچی مارچ 14 (ٹی این ایس): ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ مراد علی شاہ نے ہر ضلع میں ایک قرنطینہ روم بنانے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

وزیراعلیٰ نے اہنا ہیلی کاپٹر بھی سکھر بھجوا دیا ہے جو تفتان سے آنے والے زائرین کے خون کے نمونے لے کر کراچی آئے گا۔ ڈبلیو ایچ او اور دیگر ماہرین کی خصوصی ٹیم کو بھی سکھر بھیجنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہاہے کہ وہ طبی ٹیم کو اپنے جیٹ میں روانہ کریں گے۔

تفتان بارڈر سے زائرین کو لے کر سات بسیں سکھر پہنچ گئی ہیں۔ بسوں میں 270مرد و خواتین اور 19بچے شامل ہیں۔

سکھر آنے والے زائرین کو آئسولیشن یونٹ پہنچا دیاگیا جہاں انہیں 14دن کیلئے قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ ایران سے آنے والے زائرین کے آتے ہی ٹیسٹ شروع کردیئے جائیں۔ انہوں نے کہا وہ اس ضمن میں متعلقہ افسروں سے رابطے میں رہیں گے۔

گزشتہ روز محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا، 52 سال کے شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، متاثرہ شخص 3 روز پہلے اسلام آباد سے کراچی پہنچا تھا۔