ایس ایس پی عمرکوٹ جناب کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی کا پولیس تھانہ تعلقہ عمرکوٹ کا سرپرائیز وزٹ

 
0
481

عمر کوٹ جولائی 4 (ٹی این ایس) آج بروز بدھ ایس ایس پی عمرکوٹ جناب کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی صاحب نے پولیس تھانہ سٹی عمرکوٹ اور پولیس تھانہ تعلقہ عمرکوٹ کا سرپرائیز وزٹ کیا، جہاں انہوں نے صفائی ستھرائی ، ریکارڈ اور اسٹاف کی حاضری کوچیک کیا، رپورٹنگ سینٹر کی سروسز کا جاٸزہ لیا، دفتر میں آئے ہوئے سائلین سے ان کے مسائل کے بارے معلومات حاصل کی اور موقع پراحکامات جاری کئے کہ تھانہ جات پبلک پراپرٹی ہیں ان کی صفائی ستھرائی اور تزئین وآرائش کی ذمہ داری ہم پر عائد ہوتی ہے،انہوں نے خاص طور پر ایس ایچ او اور محررکو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تھانے کا عملہ سائل سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں تاکہ ان کاتھانہ جات پر اعتمادبحال ہو اور وہ پولیس اسٹیشن کو اپنے دکھوں کے مداوا کے طور پر دیکھیں.انھوں نے مزید کہا کہ اچانک انسپکشن کا سلسلہ انشاللہ ضلع کے ہر پی ایس پر مسلسل جاری رہے گا کسی بھی قسم کی سستی، لاپرواہی، کوتاہی بلکل برداشت نہیں کی جاۓ گی، بصورت دیگر سخت کارواٸ عمل میں لاٸ جاۓ گی۔