ایف بی آر نے نادرگاڑیوں کی درآمدپر 5ہزار ڈالر ڈیوٹی عائدکردی

 
0
474

کراچی04جولائی(ٹی این ایس)فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر)نے پاکستان میں نادر گاڑیوں ونٹیج کاریں اور جیپیں اور کلاسک کاریں اور جیپیں جو اس وقت دنیا میں چند ہی دستیاب ہیں اور جنہیں لوگ شوق سے اپنے گھروں کی زینت بناتے ہیں کی پاکستان میں درآمدات پر مجموعی ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں کو یکجا کر کے ان کی درآمدی ڈیوٹی5ہزار امریکی ڈالر مقرر کر دی ہے ، اس ضمن میں ایف بی آر کی جانب سے ملک بھر کی کسٹمز کلکٹریٹس کو جاری کیے گئے فیصلے میں قرار دیا گیا ہے کہ پاکستان کسٹمز ٹیرف ہیڈنگ 8703کے زمرے میں آنے 1جنوری1968سے قبل دنیا میں بننے والی پرانی نادر گاڑیاں ونٹیج کاریں اور جیپیں اور کلاسک کاریں جیپیں جو اس وقت دنیا میں چند ہی دستیاب ہیں اور جنہیں لوگ شوق سے اپنے گھروں کی زینت بناتے ہیں کی درآمد پر اس وقت کسٹمز ڈیوٹی، ریگولیٹری ڈیوٹی، ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی، سیلز ٹیکس اور ود ہولڈنگ ٹیکس بھی عائد ہے لہذا ایف بی آر نے فیصلہ کیا ہے کہ ایسی نادر گاڑیوں کی پاکستان میں درآمدی ڈیوٹی5ہزار امریکی ڈالر کر دی جائے ۔