این اے87:سائرہ افضل تارڑکے کاغذات نامزدگی لاہورہائیکورٹ میں چیلنج

 
0
394

لاہورجولائی 5(ٹی این ایس): این اے 87سے مسلم لیگ (ن)کی امیدوار سائرہ افضل تارڑکے کاغذات نامزدگی لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کر دیئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق این اے 87سے مسلم لیگ (ن)کی امیدوار سائرہ افضل تارڑکے کاغذات نامزدگی لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے درخواست گزار نے موقف اپنا یا کہ سائرہ افضل تارڑنے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ سائرہ افضل تارڑکوالیکشن کیلئے نااہل قراردیا جائے۔