اسلام آبادہائیکورٹ نے گرمیوں کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

 
0
342

اسلام آبادجولائی 05 (ٹی این ایس)اسلام آبادہائیکورٹ نے 9 جولائی سے 9 ستمبرتک گرمیوں کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاجبکہ تعطیلات کے دوران اسلام آبادہائیکورٹ کے دستیاب بنچزکی تفصیلات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔تعطیلات کے دوران دستیاب بنچزکی تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ہائیکورٹ 23 اگست سے 7 ستمبرتک کیسزسنیں گے اورجسٹس صدیقی 9 جولائی سے 10اگست اور24 اگست سے 7 ستمبرتک کیسزسنیں گے۔ جسٹس اطہرمن اللہ 9 سے 11 جولائی اور13 اگست سے 7 ستمبرتک، جسٹس عامر فاروق 9 جولائی سے 3 اگست اور3 ستمبرسے 7 ستمبرتک،جسٹس محسن اخترکیانی 9 سے 20 جولائی اور22 اگست سے 7 ستمبرتک جبکہ جسٹس میاں گل حسن 9 سے 19جولائی اور 6 سے 24 اگست تک کیسزکی سماعت کریں گے ۔