رحیم یار خان ٗجمال دین والی میں آم کے باغات میں کام کرنے والے 10 مزدوروں کو اغوا کرلیا گیا

 
0
815

رحیم یار خان05جولائی (ٹی این ایس)جمال دین والی میں آم کے باغات میں کام کرنے والے 10 مزدوروں کو اغوا کرلیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق رحیم یارخان کے علاقے جمال دین والی میں واقع آم کے باغات میں کام کرنے والے 10 مزدوروں کو اغوا کرلیا گیا ٗ پولیس کے مطابق کچہ میں مشہور ڈکیت گروہ کے 20 مسلح ڈاکوؤں نے رات گئے باغ پر دھاوا بولا اور سوئے ہوئے 10 مزدورں کو ساتھ لے گئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور عینی شاہدین کی مدد سے پولیس کی ٹیمیں مغویوں کے تعاقب میں بھیج دی گئیں ٗ عینی شاہدین کے مطابق ڈاکو مغویان کو لے کرسندھ کے کچہ کے دریائی علاقے کی جانب روانہ ہوئے، اغوا ہونے والے 7 مزدوروں کا تعلق پنجاب کے مختلف شہروں اور 3 مزدورمقامی ہیں۔