جناح ہسپتال آپریشن تھیٹر میں بلی گھس آئی

 
0
975

لاہور 05جولائی (ٹی این ایس) لاہور کے جناح ہسپتال سرجیکل یونٹ فور کے آپریشن تھیٹر میں بلی گھس گئی جس کے باعث ڈاکٹرز کو آپریشن چھوڑ کر بلی پکڑنے کی جدوجہد میں شامل ہونا پڑا۔نجی ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ جناح ہسپتال کے سرجیکل یونٹ فور میں قائم آپریشن تھیٹر میں ڈاکٹرز آپریشن میں مصروف تھے کہ اچانک اسی دوران ایک سیاہ رنگ کی بلی اندر گھس آئی اور ڈاکٹروں کو پریشان کرنا شروع کر دیا۔ڈاکٹرز بلی پکڑنے کیلئے آگے بڑھے تو بلی چھلانگ لگا کر آپریٹنگ مشین کے اوپر چڑھ کر بیٹھ گئی۔ بلی کو دیکھ کر تمام سٹاف ششدر رہ گیا اور ڈاکٹرز نے آپریشن ادھورا چھوڑ کر بلی پکڑنے کی کوشش شروع کر دی۔