تنگوانی،گاؤں راجھو مہمدانی کے رہائشی کی زمین پر بااثر وڈیرے کا قبضہ

 
0
386

تنگوانی جولائی 5(ٹی این ایس) گاؤں راجھو مہمدانی کے رہائشی 60 سالہ شیر محمد مہمدانی کا اپنی بیوی کے ہمراہ پریس کلب کے سامنے احتجاج تفصیلات کے مطابق بزرگ رہائشی کی ڈیڈھ ایکڑ زرعی زمین پر بااثر وڈیرے سعداللہ مہمدانی نے زبردستی قبضہ کر رکھا ہے بااثر وڈیرے نے غریب لوگوں کو ڈرانے کے لئے ان کے بیٹے پر چوری کا جھوٹا مقدمہ درج بھی کرایا گیا ہے ۔شیر محمد مہمدانی نے ٹی این ایس کو بتایا کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ ان کی مدد  کرنے کو تیار نہیں ہے انہوں نے آئی جی پولیس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ واقع کا نوٹس لیکر جھوٹا مقدمہ ختم کروا کر زمین واگزار کرائی جائے۔