ہری پور (ٹی این ایس) تھانہ کھلابٹ کی حدود ڈگی چوک سیکٹر نمبر ون کے رہائشی ائیر فورس کے ریٹائرڈ آفیسر طارق خان نے کاروبار میں نقصان ہونے پہ دلبرداشتہ ہو کے مبینہ طور پہ گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی، طارق خان پراپرٹی کا کاروبار کرتے تھے تھانہ کھلابٹ پولیس جائے وقوع پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا، لاش کو ٹراما سنٹر ہری پور منتقل کیا گیا جہاں پہ ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کر دی،