پیشی کیلئے عدالت جانیوالے افراد پر مخالفین کی فائرنگ،4 جاں بحق

 
0
287

رحیم یارخان جولائی 06(ٹی این ایس):رحیم یارخان میں پیشی کے لئے جانے والے افراد پر مخالفین نے فائرنگ کردی جس سے 4 افراد جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعہ کےبعدملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔جگنو چوک پر کار سوار مسلح افراد نے کار کو روک کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کار سوار3 افراد اور راہ گیر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو شیخ زیداسپتال منتقل کیا۔مقتولین پران کے بہنوئی کے قتل کا الزام تھا جس کی پیشی کے لئے عدالت آ رہے تھے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔