شہباز شریف آج حافظ آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے

 
0
340

لاہورجولائی 06(ٹی این ایس): پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف آج حافظ آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔شہباز شریف بھون رائس ملزگوجرانوالہ روڈ پر ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔ ورکرز کنونشن کے لئے تیاریاں جاری ہیں ۔پارٹی ذرائع کے مطابق پنڈال میں 10 ہزار سے زائد کرسیاں لگائی جارہی ہیں جبکہ جلسہ گاہ اور شہر بھر میں شہباز شریف کی آمد کے سلسلہ میں خیرمقدمی بینرزبھی لگادیئے گئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق ورکرز کنونشن کی سیکورٹی کے لئے پانچ 500 سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہونگے۔ ورکرز کنونشن سے میاں شہباز شریف کے علاوہ سابق وفاقی وزیر صحت اور حلقہ این اے87میں ن لیگ کی امیدوار سائرہ افضل تارڑاور دیگر امیدواران صوبائی اسمبلی سے خطاب کریں گے۔