نمازِ جمعہ سے قبل البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی جامع مسجد چاہ بھنگیاں میں صفائی آگاہی سرگرمی

 
0
455

لاہور 06جولائی(ٹی این ایس) البیراک ویسٹ مینجمنٹ شہریوں کو صفائی ستھرائی کی اہمیت سے روشناس کرانے کیلئے لاہور کی مختلف جامع مساجد میں اپنی صفائی آگاہی کمپین کو باقاعدگی سے جاری رکھے ہوئے ہے۔ جمعہ کے روز جامع مسجد چاہ بھنگیاں میں ایک روزہ صفائی آگاہی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا۔ البیراک ٹیم نے جامع مسجد کے خطیب صاحب سے ملاقات کے دوران درخواست کی کہ وہ اپنے خطبات اور درس میں صفائی کی اہمیت کو زیرِ بحث لائیں اور نمازیوں کو اپنے گردونواح میں صفائی کا خاص خیال رکھنے کی تلقین بھی کریں ۔بعد ازاں دکانداروں، رہائشیوں بالخصوص نمازیوں میںآگاہی پمفلٹس تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر شہریوں سے اپیل بھی کی گئی کہ وہ گھروں کے ارد گرد بارشی پانی کو جمع نہ ہونے دیں تاکہ ڈینگی مچھر کی افزائش کو کنٹرول کیا جا سکے۔البیراک اسسٹنٹ منیجرز سہیل محمود اور سلمان اعجاز آگاہی سرگرمی میں موجود تھے۔